لاہور میں بارش کی سنچری مکمل، 123.2 ملی میٹر کیساتھ لکشمی چوک سرفہرست
لاہور: (دنیا نیوز) حالیہ مون سون بارشوں کے دوران لاہور میں سب سے تیز بارش کا سپیل ریکارڈ کیا گیا، جہاں لکشمی چوک میں 123.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اوسطاً 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ پر 57.8، ایئرپورٹ پر 40، گلبرگ میں 23.4، اپر مال میں 60، مغلپورہ میں 51، تاجپورہ میں 53.6، نشتر ٹاؤن میں 31.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق چوک ناخدا میں 106، پانی والا تالاب میں 122، گلشن راوی میں 68، اقبال ٹاؤن میں 66.4، سمن آباد میں 90.4، شادی پورہ میں 71 اور سگیاں میں 82.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ مدت میں نکاسی آب مکمل کی گئی، 41 اضلاع میں واسا کے قیام، ایک ہزار سے زائد مشینری اور عملے کی موجودگی کے باعث بارشی پانی گھنٹوں میں صاف کیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
گوجرانوالہ میں 250، سیالکوٹ میں 139، منڈی بہاؤالدین میں 138، نارووال میں 117، حافظ آباد میں 85، چکوال میں 70 اور اوکاڑہ میں 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments