عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 7 روپے بڑھ کر 6 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 114 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...