میناب سکول حملہ، شہید طلبا کی باقیات 5 ماہ بعد برآمد، تدفین کی تیاریاں مکمل
تہران: (دنیا نیوز) پانچ ماہ بعد میناب کے شجرہ طیبہ سکول پر امریکی حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی باقیات برآمد کر لی گئیں، جن کی تدفین کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ڈی این اے شناخت کے بعد ننھے شہدا کی میناب میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد شجرہ طیبہ سکول کے شہدا کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں سوگواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید بچوں کے لیے دعائیں کیں، ایک ایرانی ماں اپنے شہید بچے کے جسم کا ٹکڑا تھامے آبدیدہ ہو گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں ایک ہی روز 168 بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments