جیفری ایپسٹین کے قریبی ساتھی کی پراسرار موت، لاش گھر سے برآمد

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں امریکی سرمایہ کار اور جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی ماڈلنگ اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 69 سالہ ڈینیئل سیاد پیرس کے نواحی علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے مردہ حالت میں ملے، واقعے کے بعد فرانسیسی استغاثہ نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈینیئل سیاد ان افراد میں شامل تھے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے جیفری ایپسٹین کو خواتین کی اسمگلنگ اور جنسی استحصال میں مدد فراہم کی۔ تاہم ان سے تاحال تفتیش نہیں کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ڈینیئل سیاد نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ تفتیش کاروں کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جس کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینیئل سیاد کا نام ایپسٹین سے متعلق ڈی کلاسیفائیڈ دستاویزات میں ایک ہزار سے زائد مرتبہ سامنے آیا تھا۔ ان دستاویزات میں ان کے اور ایپسٹین کے درمیان ہونے والی بعض گفتگوؤں کا بھی ذکر موجود ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...