فیفا پر ارجنٹینا کی مدد کا الزام، رونالڈو کے ایک ’لائک‘ نے نئی بحث چھیڑ دی
لزبن: (ویب ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو سوشل میڈیا پلیٹ فارم رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ’لائک‘ کرنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
شائقین نے نوٹ کیا کہ رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو کو لائک کیاجس میں فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں جانبداری اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ورلڈ کپ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا چکے تھے جن میں مصر کے خلاف ایک متنازع فیصلہ بھی شامل تھا۔
گرچہ فیفا نے ان الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف اختیار نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے۔
دوسری جانب فائنل میں سپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل جیت لیا۔
— Pop Base (@PopBase) July 20, 2026
میچ کے بعد ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جھڑپ بھی ہوئی جس پر فیفا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس کے نتیجے میں ارجنٹینا کے بعض کھلاڑیوں یا فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں سپین کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی جس کے بعد 41 سالہ رونالڈو نے تصدیق کی تھی کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مایوس ضرور ہیں لیکن پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور کوشش کرنے پر مطمئن ہیں جبکہ مستقبل کے بارے میں فیصلہ بعد میں کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments