اسحاق ڈار کی یورپی یونین نمائندہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
منیلا: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات 33ویں آسیان ریجنل فورم کے سائیڈ لائنز پر ہوئی، جس میں پاک یورپی یونین سٹریٹجک انگیجمنٹ کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال، ایران امریکہ کشیدگی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایران امریکہ صورتحال میں بات چیت ہی واحد راستہ ہے جبکہ سفارت کاری امن اور استحکام کے لیے مؤثر اور دیرپا راستہ ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 22, 2026
ترجمان کے مطابق عالمی توانائی کی منڈیوں، بحری سلامتی، تجارت اور سپلائی چینز پر پڑنے والے اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اسحاق ڈار نے جی ایس پی پلس فریم ورک کی بنیاد بننے والے تمام بین الاقوامی معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments