اردن کا ایران سے آنے والے 4 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، فضائی نگرانی مزید سخت
عمان: (دنیا نیوز) اردن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ایران کی جانب سے آنے والے چار حملہ آور ڈرونز کو فضا میں مار گرایا ہے۔
اردنی فوجی ذرائع کے مطابق جنگی طیاروں نے خودکش ڈرونز کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا، جس کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اردنی فوج کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ کور نے ڈرونز کا ملبہ گرنے والے علاقوں کو محفوظ بنا دیا ہے اور متعلقہ مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق اردنی مسلح افواج ملک کی فضائی حدود پر مسلسل کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل آپریشنل تیاری برقرار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments