امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتا ہے: مارکو روبیو

فلپائن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتا ہے۔

فلپائن میں جاری آسیان وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایران سنجیدہ نہیں، ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ماضی میں طے شدہ وعدوں پر عمل نہیں کیا، اگر ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہوا تو امریکا بھی سنجیدگی سے آگے بڑھے گا،ایران نے سنجیدگی نہ دکھائی تو امریکا اپنے اور اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر کنٹرول چاہتا ہے، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی کسی بین الاقوامی قانونی نظام میں گنجائش نہیں، اگر ایران کو ایسا کرنے دیا گیا تو یہ دنیا کے دیگر حساس سمندری راستوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...