عدالت نے قتل ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

چنیوٹ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر چنیوٹ میں قتل ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزمان شہزاد اور مبشر کو عمر قید اور جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔

واضح رہے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا جس کا فیصلہ عدالت نے سنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...