چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں چین اور روس ایران سے متعلق تنازع میں کسی بھی طرح شریک نہیں ہیں، تاہم اگر دونوں ممالک ایران کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں تو یہ ان کے اپنے مفاد میں نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور چینی کمپنیاں بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گی۔

ٹرمپ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کو ہتھیار نہ بیچنے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین اس وقت ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ براہِ راست یوکرین کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا بلکہ نیٹو ممالک کو اسلحہ فراہم کرتا ہے۔ ان کے بقول نیٹو اس کی مکمل قیمت ادا کرتا ہے، جبکہ بعد ازاں اس اسلحے کی تقسیم کیسے ہوتی ہے، اس بارے میں انہیں علم نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...