فیصلہ کن ون ڈے کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا ہمبنٹوٹا میں بھرپور ٹریننگ سیشن
ہمبنٹوٹا: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل ہمبنٹوٹا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ نیٹ سیشن سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2026
پاکستان ویمن ٹیم نے سیریز کے فیصلہ کن مقابلے کی تیاریوں کے دوران مختلف شعبوں میں مہارت بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments