یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین نے ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو بے بنیاد اور ناقابلِ جواز قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تہران روسی جارحیت میں براہِ راست شریک ہے۔

یوکرینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ میں ایرانی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اس لیے ایران خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق بحیرۂ اسود میں روسی حملے عالمی غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ ایران روسی حملوں اور ان کے اثرات سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یوکرینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے حالیہ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور عالمی برادری کو روسی جارحیت میں ایران کے کردار کا نوٹس لینا چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...