ٹرمپ دور میں ایران جنگ اور پالیسی فیصلوں سے امریکی معیشت شدید دباؤ کا شکار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ دور حکومت میں ایران جنگ اور پالیسی فیصلوں سے امریکی معیشت دباؤ شدید کا شکار ہوگئی۔

رائٹرز کے تجزیے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے ابتدائی 18 ماہ میں امریکی معیشت کو امیگریشن کریک ڈاؤن، درآمدی محصولات میں اضافے اور ایران جنگ جیسے بڑے عوامل کا سامنا رہا۔

ٹرمپ قیمتیں کم کرنے، صنعتی ملازمتیں بڑھانے اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے وعدے پورے نہیں کرسکے، ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس نے مہنگائی اور عالمی سپلائی چین پر دباؤ بڑھایا۔

ماہرین کے مطابق درآمدی محصولات اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں صارفین پر اثر انداز ہو رہی ہیں، روزگار کے شعبے میں مینوفیکچرنگ ملازمتوں میں نمایاں اضافہ نہیں ہوا، امیگریشن پابندیوں اور آبادی کے عمر رسیدہ ہونے سے بعض شعبوں میں کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہائش کا بحران برقرار ہے، بلند شرح سود اور مہنگے گھروں نے امریکی عوام کے لئے گھر خریدنا مشکل بنا دیا ہے۔

تجزیے کے مطابق امریکی معیشت مضبوط ضرور ہے، تاہم مہنگائی، جنگی اخراجات اور پالیسی فیصلے اب بھی بڑے چیلنجز بنے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...