معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے

لاہور:(دنیا نیوز) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ خاتون عائشہ شرافت نے صوبائی دارالحکومت کے تھانے نواب ٹاؤن میں درج کرایا ہے جس میں رجب بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ عائشہ شرافت نے بتایا کہ وہ 25 جولائی کو مقامی نجی کیفے میں دوستوں کے ہمراہ کھانہ کھانےگئی تھی وہاں2 لڑکوں اور 2 لڑکیوں نے اس کی دوست سے بدتمیزی شروع کر دی۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ  اس دوران ملزموں نے تھپڑ مارے اور پستول نکال لیے، میر شفیع نامی ایک ملزم نےاس موقع پر فائرنگ بھی کی۔

دوسری جانب خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ رجب بٹ نے کروایا ہے۔ پولیس نےمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...