پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان
اسلام آباد:(دنیا نیوز) پٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی (پیر) تک برقرار رہیں گی، اس دوران عوام کو موجودہ نرخوں پر ہی پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔
دوسری جانب حکام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے فی الحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، جس کے باعث موجودہ قیمتیں بدستور نافذ العمل رہیں گی، نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آئندہ جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments