ایف بی آر کا 8 سے 10 اگست تک آن لائن سروسز کی بندش کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سسٹم مینٹیننس کے باعث 8 اگست سے 10 اگست تک متعدد آن لائن سروسز عارضی طور پر معطل رکھنے کا اعلان کر دیا۔
ایف بی آر کے مطابق سسٹم مینٹیننس کا عمل 8 اگست رات 12 بج کر 30 منٹ سے 10 اگست صبح 5 بجے تک جاری رہے گا، جس دوران آئی آر آئی ایس، ڈیجیٹل انوائسنگ، ادائیگی کا نظام اور پی او ایس رجسٹریشن کی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق مینٹیننس کے دوران ٹیکس دہندگان متعلقہ آن لائن خدمات اور لین دین انجام نہیں دے سکیں گے۔ ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اہم ریٹرنز، ادائیگیاں اور رجسٹریشن کا عمل سسٹم بندش سے پہلے مکمل کر لیں۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ مینٹیننس مکمل ہوتے ہی تمام آن لائن سروسز فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی، ایف بی آر نے عارضی تعطل پر معذرت کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان سے تعاون اور تفہیم کی اپیل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments