ایک ہی نوجوان سے 2 بہنوں اور ایک کزن کی شادی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو بہنوں اور ان کی ایک کزن کی اپنے ساتھ کام کرنے والے کیمرہ مین سے شادی کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کیمرہ مین تینوں خواتین کے ساتھ ویڈیوز میں بطور شوہر کردار ادا کرتا تھا، کام کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد تینوں خواتین نے اسی شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں خواتین کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے کی قریبی دوست ہیں اور الگ نہیں رہنا چاہتیں، اسی لیے انہوں نے مشترکہ طور پر ایک ہی شخص سے شادی کا فیصلہ کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے، بعض افراد نے اسے غیر معمولی فیصلہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس کی قانونی اور سماجی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...