بہاولنگر: روٹھی بیوی کو منانے آیا شخص سسرالیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

بہاولنگر: (دنیا نیوز) روٹھی بیوی کو منانے آنے والا شخص کو اس کے سسرالیوں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا سسرالیوں کو رنج تھا، بیوی کچھ عرصہ بعد میکے آ گئی، جس کے بعد شوہر اسے منانے آیا تو سسرالیوں کے ہاتھوں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق کرائم سین اور موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ مقتول نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے، یہ افسوسناک واقعہ چک نمبر 284 ایچ آر کی اضافی بستی میں پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...