پی ایچ ایف کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات لینے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے خواتین کھلاڑیوں کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ایچ ایف کی خواتین ہاکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک یورپی کوچ سے بات چیت جاری ہے، جس سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک معاملات طے پا جائیں گے۔

یورپی کوچ کی نگرانی میں پاکستان ویمن ہاکی پلیئرز کے یورپ کے ٹورز بھی منعقد ہوں گے، بیرن ملک دوروں میں ٹیم کی تربیت کیلئے میچز کا انعقاد نئے کوچ کی ذمہ داری میں شامل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...