یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر متعدد حملے، کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا

صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر متعدد حملے ہوئے۔

یمن کے حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر فضائی حملے کئے ہیں، سعودی عرب نے یمن کے کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا۔

تاحال سعودی حکام کی جانب سے ان حملوں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، ایک روز قبل یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ نے سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...