12 سالہ مبینہ موٹر سائیکل چور کے چرچے، ویڈیو سامنے آ گئی
بہاولپور: (دنیا نیوز) محمدیہ کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث 12 سالہ بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں مبینہ ملزم کو موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر اسے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم یا اس سے منسلک گینگ تاحال گرفت میں نہیں آ سکا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments