مردان نادرا آفس پر ایف آئی اے کا چھاپہ، دو مشتبہ ایجنٹ گرفتار

پشاور:(دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل مردان نے نادرا آفس مردان میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد نادرا ریکارڈ اور قومی شناختی کارڈ کے حصول میں شہریوں کی غیر قانونی معاونت کر رہے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے ہیں جنہیں ڈیجیٹل فرانزک تجزیے کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوایا جا رہا ہے۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران مزید شواہد اور ممکنہ سہولت کاروں کا بھی تعین کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...