کراچی: پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک، 2 اہلکار زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی پیتل گلی میں مددگار 15 کے اہلکاروں اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی اور ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی شناخت سہیل اور امتیاز کے نام سے ہوئی ہے، ایک کو چہرے اور دوسرے کو کندھے پر گولی لگی۔

اس کے علاوہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، زخمی اہلکاروں اور ملزم کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے دونوں اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...