مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا

رباط: (ویب ڈیسک) مراکش نے اپنی 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا کہ تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک قائم شاہراہ کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ رکھ دیا گیا ہے۔

یہ شاہراہ عامطور پر تزنیت، داخلہ ایکسپریس وے کہلاتی ہے اور اس کی لمبائی 655 میل (1055 کلومیٹر) ہے جبکہ اس کی کل لاگت ایک ارب امریکی ڈالر کہ لگ بھگ ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں شاہ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ مراکش کو اس عظیم اعزاز پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

امریکی صدر ٹرمپ نےکہا کہ امید ہے کہ جلد ہی مجھے اس شاندار شاہراہ پر سفر کرنے کا موقع ملے گا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...