اسرائیل نے 60 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر کے غزہ بھیج دیا

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے 60 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر کے غزہ بھیج دیا۔

یہ کارروائی ریڈ کراس کی نگرانی اور سہولت سے انجام دی گئی، رہا کئے گئے افراد کو کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے خان یونس منتقل کیا گیا جہاں انہیں ناصر میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رہا کئے گئے افراد خطرناک نہیں تھے، ریڈ کراس نے بتایا کہ 2023 سے اب تک وہ اسی نوعیت کی کارروائیوں کے ذریعے 2,500 سے زائد زیر حراست افراد کی منتقلی میں سہولت فراہم کر چکی ہے۔

ادارے نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے اسے اسرائیلی حراستی مراکز میں موجود قیدیوں تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...