ایم کیو ایم پاکستان کا احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان، جلسوں کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی، رکن مرکزی کمیٹی و انچارج سی او سی فرقان اطیب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں کراچی اور حیدرآباد میں چار احتجاجی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 9 اگست کو سرجانی ٹاؤن، 23 اگست کو اورنگی ٹاؤن، 11 ستمبر کو حیدرآباد اور 27 ستمبر کو پی آئی بی ٹاؤن میں احتجاجی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس میں جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں یکم اگست سے 14 اگست تک تمام ٹاؤنز، یونین کونسلز، اداروں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یومِ آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...