بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میرپور کے عوام کے لیے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں اور گھروں سے باہر نکلیں، عوام سے اپیل کی ہے کہ تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تجربہ ہے کہ کسی بھی الیکشن کا بائیکاٹ کبھی کامیاب نہیں رہا، اس لیے عوام بھرپور انداز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے حقوق، حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور سچ و مفاہمتی کمیشن چاہتے ہیں تو گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو باہر نکلیں، تیر پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں تاکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...