نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش
ابوجا: (دنیا نیوز) خبر ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے گاؤں پر دھاوا بول کر متعدد مکان کو بھی نذر آتش کر دیا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، مرد اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments