صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشکل فیصلوں کی سیاسی و عسکری قیمت بڑھتی جارہی ہے، حملوں کے ذریعے ایران کو رعایتیں دینے پر مجبور کرنے کی کوشش کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی، زمینی فوج بھیجنے کی صورت میں امریکی فوجیوں کے بھاری جانی نقصان کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گی لیکن پانچ ماہ بعد بھی جاری ہے، وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے دوران نائب صدر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے مزید جنگ جاری رکھنے پر اظہار تشویش کیا۔

ریپبلکن سینیٹر بل کیسڈی کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کو قومی مکالمہ شروع کرنا چاہئے، عوام اور کانگریس کو اعتماد میں لینا چاہئے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کیا اس بحران سے نکلنے کا کوئی اور راستہ موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...