مقبوضہ مغربی کنارے سکیورٹی خدشات، امریکی اہلکاروں اور انکے اہلخانہ پر سفری پابندیوں میں توسیع
غزہ: (دنیا نیوز) امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرکاری اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے سفر پر عائد عارضی پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات اور غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے اس علاقے کے سفر پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
یہ پابندی ابتدائی طور پر اتوار کو نافذ کی گئی تھی جسے اب بدھ کی شام تک بڑھا دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حالات میں تبدیلی نہ آئی تو پابندی میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments