بحیرہ کیسپین میں ایرانی جہاز پر حملہ، روس کا یوکرین پر سخت ردعمل
ماسکو: (دنیا نیوز) بحیرہ کیسپین میں ایرانی بحری جہاز پر حملے کے معاملے پر روس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جہاز کو نشانہ بنانا ایران پر حملے کے مترادف ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ایرانی بحری جہاز پر حملہ یوکرین کے خطرناک عزائم کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوکرین دہشت گرد حملوں کا دائرہ وسیع کر رہا ہے۔
کریملن کے مطابق یوکرین نے سی پی سی پائپ لائن انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد یوکرین کے خلاف کارروائی کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے، روس نے کہا کہ ایسے واقعات خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments