سینیٹ کمیٹی نے نیپرا سے تمام آئی پی پیز کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے نیپرا سے تمام آئی پی پیز کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
کمیٹی نے آئی پی پیز کے مالکان، استعداد کار اور بجلی کی پیداوار کے اعدادوشمار بھی طلب کیے ہیں۔
نیپرا حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال آئی پی پیز کو 1149 ارب روپے کے انرجی چارجز اور 1800 ارب روپے کے کیپیسٹی چارجز ادا کیے گئے۔
حکام کے مطابق رواں سال اپریل تک آئی پی پیز کو 1023 ارب روپے کے انرجی چارجز جبکہ 1430 ارب روپے کے کیپیسٹی چارجز ادا کیے جا چکے ہیں۔
نیپرا حکام نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ سال کے دوران آئی پی پیز کو کیپیسٹی چارجز کی مد میں مجموعی طور پر 7275 ارب روپے ادا کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments