مون سون بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 109 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 362 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 48 بچے، 38 مرد اور 23 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 55، پنجاب میں 36، آزاد کشمیر میں 7، بلوچستان میں 8، سندھ میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 263، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 15 جبکہ آزاد کشمیر اور سندھ میں 2، 2 افراد زخمی ہوئے۔

مون سون بارشوں سے مجموعی طور پر 799 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 379 مویشی سیلابی صورتحال کی نذر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 25 پلوں اور 23 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...