نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور: (دنیا نیوز) نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس پہنچنے پر لاء افسران نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر نئے ایڈووکیٹ جنرل نے دفتر کے تمام لاء افسران سے ملاقات بھی کی۔

بیرسٹر ظفر اللہ خان کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی امجد پرویز کا نام لاہور ہائیکورٹ کے جج کے لیے منظور ہونے کے بعد عمل میں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...