میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کہتی ہیں نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی 24 جولائی کو میرپور آمد عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میرپور نے آج شیر پر مہرلگا کر باضابط اعلان کر دیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے، 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہے، 2 اگست کو شیر پر مہرلگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نتائج کے مطابق ن لیگ واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...