نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع
واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم مذاکرات کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال، ایران سے متعلق معاملات اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے ملاقات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق مشترکہ حکمت عملی اور خطے میں استحکام کیلئے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق نیتن یاہو کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی خدشات، ایران سے متعلق کشیدگی اور مختلف سفارتی سرگرمیاں عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کے نتائج نہ صرف امریکا اور اسرائیل کے تعلقات بلکہ خطے کی آئندہ سفارتی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments