واشنگٹن میں نیتن یاہو کی آمد پر احتجاج، مظاہرین نے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے انہیں جنگی مجرم قرار دیا اور امریکا سے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نسل کشی کے مبینہ جنگی مجرم نیتن یاہو کو امریکا نہیں آنا چاہیے اور ان کا ہمارے ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

احتجاج میں شریک افراد نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف دی ہیگ میں جنگی جرائم کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری ہے۔

مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جاری وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے بنیامین نیتن یاہو کو گرفتار کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...