مردان: پولیس اور موبائل سنیچرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک
مردان: (دنیا نیوز) پولیس اور موبائل سنیچرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ تھانہ سٹی کی حدود میں ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ہلاک ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا گیا، ہلاک ملزم کے خلاف سنگین جرائم کے 22 مقدمات درج تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ملزم کو جلد تلاش کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments