شہر قائد میں 10 سالہ بچے کے اغوا برائے تاون کیس میں نامزد خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقہ سعود آباد میں آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کامیاب کارروائی کی۔

پولیس نے اغوا برائے تاوان کیس میں نامزد خاتون سمیت چار ملزم گرفتار کر لئے، ملزمان کو انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والی مبینہ گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں معاذ علی، محمد مطال، راشد علی سید اور افیہ عرف شاہدہ شامل ہیں، مطال مغوی بچے کا پڑوسی اور اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں نے 9جولائی کو 10 سالہ خضر نامی بچے کو اغوا کیا تھا، مغوی بچے کو فالکن کالونی سے 12 گھنٹے کے اندر بازیاب کرایا تھا، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...