شکارپور: پولیس کا مسلح ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، 3 فرار
شکارپور: (دنیا نیوز) جاگھن لنک روڈ پر پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 3 موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلے سمیت 8 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کے قبضے ٹی ٹی پسٹل، گولیان اور میگزین برآمد ہوئی، ملزم کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments