بہاولنگر: مدرسہ میں استاد کا 9 سالہ طالب علم پر زنجیر سے باندھ کر بہیمانہ تشدد

بہاولنگر: (دنیا نیوز) مدرسہ کے استاد نے 9 سالہ طالب علم کو زنجیر سے باندھ کر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزم کے بہیمانہ تشدد سے بچے کی حالت غیر ہوگئی، بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او محمد عمران نے نوٹس لیا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ 9 سالہ بچے کی زین کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، تاہم اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...