فیفا ورلڈ کپ 2026 : جاپان کی نیدرلینڈز کیخلاف شاندار واپسی، مقابلہ 2-2 سے برابر

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک دلچسپ اور ہائی پروفائل میچ میں جاپان نے نیدرلینڈز کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور جاپان کی ٹیموں کا کھیل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے گول پر ابتدا سے ہی حملے کئے مگر پہلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی۔

دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں نیدرلینڈز کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان ورجل وین ڈائیک نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی، صرف چھ منٹ بعد ہی جاپان نے یہ خسارہ پورا کردیا، گول کیٹو ناکامورا نے کیا۔

64ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کرائی سینسیو نے گول کرکے پھر ٹیم کو سبقت دلادی، جاپان کی ٹیم نے خسارے میں جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر نیدرلینڈز پر دباؤ ڈالا مگر اُن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں، یوں لگا کہ شاید یہ مقابلہ نیدرلینڈز کے حق میں ختم ہو گا مگر جاپان کے ڈیچی کامادا نے 89 منٹ میں گول کرکے سب کے اندازے غلط ثابت کردیئے، یوں جاپان اور نیدرلینڈز کا یہ میچ دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں