سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم بدتمیزی پر اتر آئی
دمبولا:(ویب ڈیسک) دمبولا میں سری لنکا اے کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے۔
بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی سوریاونشی کو خود سے دور ہٹایا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔
— Ajay Jadeja (@AjayJadeja171) June 15, 2026
اس سے قبل دو رانِ میچ بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرز سے الجھتے رہے۔
یاد رہے کہ ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم سپر اوور میں 17 رنز نہ بنا سکی اور میچ ہار گئی۔