فیفا ورلڈ کپ2026 : میسی کے تین گول، ارجنٹینا کی الجزائر کو شکست

کنساس: (ویب ڈٰیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں دنیائے فٹ بال کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ارجنٹینا نے الجزائر کو تین صفر سے شکست دے دی۔

کنساس سٹی میں کھیلے گئے گروپ جے کے میچ میں میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گول کرکے اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

اس کے علاوہ میسی نے جرمنی کے سابق فٹ بالر میرو سلاو کلوزے کا ورلڈ کپ میں 16 گول کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

میگا ایونٹ کے گروپ آئی میں دو میچز کھیلے گئے جس کا پہلا میچ عراق اور ناروے کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ فرانس اور سینیگال کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں