نیو جرسی: فرانس کا فیفا کپ میں شاندار آغاز، سینیگال کو 1-3 سے شکست

نیو جرسی: (دنیا نیوز) فرانس نے فیفا ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے سینیگال کو 1-3 سے شکست دے دی۔

فرانس کی جانب سے کلیان امباپے نے 2 اور بریڈلی بارکولا نے ایک گول سکور کیا، جبکہ سینیگال کی جانب سے ابراہیم ایمبائی نے انجری ٹائم میں گول کیا۔

یاد رہے کہ عراق اور ناروے کے درمیان مقابلہ رات 3 بجے ہوگا، تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی ٹیم الجزائر کا سامنا کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں