امریکہ ایران معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا، روئٹرز

لندن: (دنیا نیوز) خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا ایک پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔

رائٹرز نے ایران کیلئے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ رقم سرمایہ کاری کی صورت میں ایران میں لگائی جائے گی، جبکہ 300 ارب ڈالر کا یہ فنڈ حتمی معاہدے پر دستخط کے بعد فعال ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈ کیلئے نصف سے زیادہ رقم کی یقین دہانیاں پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں، امریکہ، خلیجی ممالک، ایشیا اور افریقہ کی مختلف کمپنیاں اس فنڈ میں سرمایہ کاری کریں گی۔

فنڈ میں کوئی سرکاری سرمایہ شامل نہیں ہوگا، یہ فنڈ ایران کے منجمد اثاثوں سے الگ ہوگا، جبکہ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں