امریکی دباؤ نظر انداز: اسرائیل کی جنوبی لبنان میں بمباری، 4 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے امریکی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ میں بمباری کرتے ہوئے کئی مقامات نشانہ بنایا جس میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فورسز نے توپ خانے سے بھی کارروائی کی، میفدون میں 3 ڈرون حملے کیے گئے، دو مارچ سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد 3 ہزار 8 سو 26 ہوگئی ہے جن میں سیکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں 10 لاکھ کے قریب افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں، اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے راکٹ حملے ناکام بنانے اور لانچرز تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔