بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے پہلے میچ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

کرکٹ باڈی کے مطابق پاکستان کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن میں ہونے والے میچ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔ کپتان فاطمہ ثناء نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کی۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پہلے میچ میں قومی ویمن ٹیم کے خلاف بھارتی ویمن ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں