حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی کم جبکہ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، پٹرول پر فی لٹر پٹرولیم لیوی 66 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل پٹرول پر 106 روپے 74 پیسے فی لٹر لیوی عائد تھی، اس طرح پٹرول پر لیوی کی شرح میں 40 روپے 49 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 72 روپے 97 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے جبکہ پہلے ڈیزل پر 53 روپے 26 پیسے فی لٹر لیوی عائد تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی کی شرح میں 19 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں