پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی
لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی، مختلف شہروں کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کراچی کا کرایہ 5060 روپے سے کم ہو کر 4150 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ حیدرآباد کا کرایہ 4720 روپے سے کم ہو کر 3870 روپے کر دیا گیا۔
اسی طرح رحیم یار خان کا کرایہ 2230 روپے سے کم ہو کر 1830 روپے، ملتان کا کرایہ 1850 روپے سے کم ہو کر 1520 روپے ہو گیا۔
پاکپتن کا کرایہ 1300 روپے سے کم ہو کر 1070 روپے اور حویلی لکھا کا کرایہ 1330 روپے سے کم ہو کر 1090 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایبٹ آباد کا کرایہ 3550 روپے سے کم ہو کر 2400 روپے کر دیا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 3450 روپے سے کم ہو کر 3350 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف براہ راست مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور نئے کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔